
بغداد : عراق میں الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے روابط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی دباؤ پر بیجنگ بغداد معاہدے کو منسوخ کیا گیا، امریکا نے چین کے ساتھ عراق کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو، ترقیاتی منصوبوں اور بجلی کی فراہمی سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد میں رکاوٹ ڈالی اگر امریکی اثر و رسوخ اور سازشوں کا مقابلہ کیا جائے تو عراق میں بجلی کا بحران حل ہو جائیگا، عراق کی سابقہ حکومت نے دورہ چین کے دوران بہت سے اقتصادی منصوبوں پر دستخط کئے تھے لیکن مصطفی الکاظمی کی حکومت نے امریکی دباؤ میں آ کر انھیں منسوخ کردیا۔


































