
تہران: عشرہ فجر کے آغاز پر ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کے مزار اور گلزار شہداء پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے گلزار شہداء بہشت زہرا (س) میں دفن شہیدوں اور شہداء ہفت تیر کے مزار پر بھی حاضر ہو کر فاتحہ خوانی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے شام میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی مشیر شہید محمد امین صمدی کے مزار پر بھی حاضر ہو کر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔


































