
غزہ: جنوبی غزہ میں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ صیہونی فوج غزہ شہر کے شمال مغربی علاقوں سے پیچھے ہٹ گئی۔
جنوبی غزہ میں صیہونی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ بھاری نقصان کے باجود پیشرفت کرنے سے قاصر ہے۔ اسرائیلی فوجی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ خان یونس میں شدید ترین مزاحمت ہورہی ہے۔ صیہونی حکومت نے چوبیس گھنٹوں میں سات فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہے۔ اب تک زمینی جنگ میں اسرائیل کے 84 فوجی مارے جاچکے ہیں.
القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ حماس کے حملوں میں 26 صیہونی فوج ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ خان یونس میں 24 اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں مکمل یا جزوی تباہ کردیں۔
صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے جنگ کے بعد غزہ کو غیر فوجی علاقہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نےکہاکہ کسی بین الاقوامی طاقت یا کوشش پر بھروسہ نہیں۔ واحد طاقت جو ایسا کر سکتی ہے وہ اسرائیل ہے۔


































