
نابلس : صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو جنوبی نابلس کے علاقے بیتا میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ پیر کو بھی طولکرم میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوا تھا۔ یاد رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجی آئے روز مختلف حیلے بہانوں سے فلسطینیوں پر حملہ کرتے ہیں۔


































