Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غاصب اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری، مزید 250 شہید، سینکڑوں زخمی

غزہ : اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی نسل کشی میں تمام حدیں پار کر گئی۔ جبالیہ کیمپ پر دو بڑے حملوں میں دو سو افراد شہید ہوگئے۔ سات سو افراد زخمی اور ایک سو بیس لاپتا ہوگئے۔ صیہونی فوج نے زیتون۔ فلوجہ اور تل الحلوا اور دوسرے مقامات پر بمباری کی۔ چوبیس گھنٹے میں اسرائیلی بمباری سے مزید ڈھائی سو فلسطینی شہید ہوئے۔ شہادتوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار نو سو تک جاپہنچی۔ اسرائیلی طیاروں نے النصر اسٹریٹ پر بیکری کے سامنے جمع افراد پر بم گرادیا گیا۔ امدادی کارروائیوں کے لیے جمع افراد اور ایمبولینسوں کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ القدس اسپتال کے قریب بھی ایک اور سفاکانہ حملہ کیاگیا۔ وسطی غزہ پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد شہید ہوگئے۔
تباہ مکانات کی تعداد پونے دو لاکھ تک جا پہنچی ۔ القدس اسپتال کے قریب بھی ایک اور سفاکانہ حملہ کیاگیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular