Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مزاحمت کے محور نے امریکا کی علاقائی اسکیموں کو ناکام بنا دیا، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ مزاحمت کے محور نے امریکا کی علاقائی اسکیموں کو ناکام بنا دیا ہے۔ نوروز کے موقع پر خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ غزہ کے واقعات نے عالمی برادری پر واضح کردیا کہ دنیا پر کس قدر ظلمت اور ظلم کی حکمرانی ہے۔ اپنے آپ کو مہذب کہنے والے مغربی ممالک غزہ میں بے گناہوں کے قتل عام اور تباہی پر نہ صرف خاموش رہے بلکہ ظالم صیہونی حکومت کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے زاویے سے دیکھا جائے تو غزہ کے واقعات نے مقاومتی بلاک کی حقانیت کو بھی ثابت کردیا ہے۔ صیہونی حکومت کے مظالم کے باوجود مقاومتی بلاک ہر روز پہلے سے زیادہ طاقتور ہورہا ہے۔ باضمیر انسان 70 سال سے جاری صیہونی مظالم کو دیکھے تو فطری طور پر ردعمل کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ان چند ماہ کے اندر مقاومت نے اپنی اندرونی صلاحیت اور توانائی کو دکھایا۔ امریکہ اور مغربی ممالک کو اندازہ نہیں تھا۔ مقاومت نے امریکہ کے تمام تر منصوبوں کو خاک میں ملادیا۔ امریکا خطے میں ہر شعبے میں اپنی حکمرانی قائم کرنا چاہتا تھا لیکن مقاومت نے امریکی منصوبے کا ناکام بنادیا اب امریکا کے پاس خطے سے جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ ولی امر مسلمین نے کہا کہ صیہونی حکومت کی حالت زار سب پر واضح ہوگئی ہے۔ اسرائیل اندرونی طور پر بحران سے دوچار ہے۔ غزہ کے دلدل میں پھنسنے کے بعد” نہ جائے رفتن نہ پائے ماندن” کی صورتحال درپیش ہے۔ غزہ سے نکلنا بھی ذلت اور رہنا بھی شکست ہے۔ اس طرح پہلے سے صیہونی حکومت کے سقوط کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ آج صیہونی حکومت فیصلہ کرنے کی قدرت سے عاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے واقعات کے بعد امریکی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ خطے کے ساتھ عالمی سطح پر امریکہ کے لئے نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ یمن، عراق اور لبنان میں ہونے والے واقعات کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے یہ سلسلہ امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے گا۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ ہم خطے میں مقاومت کا دفاع کریں گے تاہم مقاومت اپنے فیصلے خود کرتی ہے اور اپنی سرگرمیوں میں آزاد ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں طبیعت اور معنویت کی بہار کو لوگوں کے لئے قابل استفادہ قرار دیا اور کہا کہ بہار طبیعت کی بہار معنویت انسان کو فرحت اور اطمینان بخشتی ہے۔ آپ سیر و سلوک کی طرف ماہ رمضان میں سفر شروع کریں۔ ماہ رمضان میں وہ صلاحیت ہے جس کے ذریعے انسان معنوی مراحل طے کرسکتا ہے۔ رہبر معظم نے کہا کہ دشمن نے کئی سالوں سے ایران کو معاشی طور پر مفلوج کرنے کی مذموم کوشش کی ہے لیکن عوام مخصوصا باصلاحیت جوانوں کی محنت اور لگن کی وجہ سے دشمن کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ ملک کے اہم امور کو آگے بڑھانے کے لئے عوام کو رضاکارانہ طور پر آگے آنا ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular