
غزہ : صیہونی فوج نے رات بھر غزہ پر فضائی حملے جاری رکھے۔ بمباری سے مزید کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ رک نہ سکا۔ رفح ۔ جبالیہ اور البریج پناہ گزین کیمپوں پربم برسائے۔ بموں کی برسات سے البریج کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی۔ بچی کھچی عمارتیں اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ روز 165 افراد شہید اور 280 زخمی ہوئے تھے۔ 106 روز سے جاری جارحیت میں شہدا کی تعداد 25 ہزار تک جاپہنچی ہے۔
ادھر خان یونس میں صیہونی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور اسے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک اور اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔


































