
غزہ :صیہونی فوج نے رات گئے اور صبح سویرے غزہ بھر میں متعدد حملے کیے۔ جس میں گیارہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے غزہ سٹی۔ دیر البلاح ۔ رفح اور خان یونس پر بم برسائے۔ حملوں میں رہائشی مقامات اور خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔ المواسی اور نصیرات پناہ گزین کیمپ کے شمال میں بھاری توپ خانے کی گولہ باری سے متعدد عمارتوں کو تباہ کردیا۔ صیہونی فوج کے حملوں میں کئی قیمتی جانیں گئیں۔ الزیتون محلے پر بھاری مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی جس سے کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔
پندرہ ماہ سے جاری جنگ میں اب تک چھیالیس ہزار نو سو فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشیوں کو پابندیوں اور سیکیورٹی سے متعلق وارننگ جاری کردی۔ اسرائیلی فوج نے کہاہےکہ خطرناک بفر زون میں داخل ہونا سختی سے منع ہے، فوجی آپریشنز کے باعث نتزارم روڈ پر سفر سے گریز کیا جائے۔


































