Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کے حملے جاری، مزید 107 فلسطینی شہید، 145 زخمی

غزہ : اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں۔ وسطیٰ غزہ میں تل الحوا اور الصابرہ کے محلوں پر میزائل داغ دئے۔ النصیرات پناہ گزین کیمپ اور دیر البلاح پر بمباری سے کئی گھر تباہ ہو گئے۔ چالیس سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ خان یونس میں ایک گھر کے ملبے سے پانچ لاشیں نکال لی گئیں۔ غزہ وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 107 فلسطینی شہید اور 145 زخمی ہوگئے۔فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی۔ دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی فوج پر حماس کی جانب سے حملے کیے گئے جس میں کئی اسرائیلی فوج ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ صیہونی حملوں سے النصر اسپتال کے کئی وارڈ تباہ ہوئے۔ اقوام متحدہ کے ڈاکٹرز نے غزہ کے النصر اسپتال کی صورتحال کو سنگین قراردیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular