Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایرانی قونصل خانہ پر حملہ اسرائیل کی خودکشی ہے، ایرانی آرمی چیف

تہران: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے دمشق میں ایران کے سفارتی مرکز پر صیہونی حملے کو دیوانگی اور غاصب صیہونی حکومت کی خود کشی کے مترادف قرار دیا ہے۔ اصفہان میں شہید محمد رضا زاہدی کی تدفین کے موقع پر انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت نے ایران کے ایسے مرکز پر حملہ کیا ہے کہ جسے بین الاقوامی قوانین کی رو سے تحفظ حاصل ہے اور ہم اپنے دلیروں کے ہاتھوں ایسا منہ توڑ جواب دیں گے کہ دشمن اپنے کئے پر پچھتائے گا اور یہ کہ انتقام ضرور لیا جائے گا جس کے مناسب وقت اور نوعیت کا ہم خود انتخاب کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت، عالم اسلام کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہ رہی تھی مگر قدس فورس اور اس کے ساتھیوں، فلسطینی عوام، لبنان، عراق، یمن، شام اور عالم اسلام نیز ایرانی قوم نے صیہونی مقصد کے حصول کو ناکام بنا دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular