Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عرب لیگ نے فلسطینیوں کی بیدخلی کا منصوبہ مسترد کردیا

قاہرہ : عرب وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنےکا منصوبہ متفقہ طور پر مسترد کردیا ہے۔
قاہرہ میں اجلاس کے بعد عرب وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایسے اقدام سے خطے میں استحکام کو خطرہ لاحق ہوگا، تنازعات پھیلیں گے اور امن کے امکانات کو نقصان پہنچے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حقوق پر سمجھوتہ کرنے کی کسی بھی کوشش ، چاہے وہ بذریعہ آبادکاری ہو، یا بذریعہ بے دخلی یا بذریعہ زمین پر قبضہ یا مالکان سے زمین خالی کرانے کے ذریعے کی جائے اور اس کا کوئی بھی جواز ہو اسے مسترد کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیاہے کہ عرب ممالک دو ریاستی حل کی بنیاد پر مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular