Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یمن کا امریکا اور برطانیہ کے مقابل نئی حکمت عملی اپنانے کا اعلان

صنعا: یمن نے بحیرہ احمر میں اسرائیل مخالف آپریشن جاری رکھتے ہوئے امریکا اور برطانیہ کے مقابلے کے لئے نئی حکمت عملی اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نےکہا کہ ہم اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے جنگ کے نئے اصول و ضوابط قائم کر رہے ہيں کہ جس کے نتیجے میں امریکی، برطانوی، صیہونی اور ان کے حامیوں کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ العاطفی نے کہا کہ یمنی، جنگ پسند اور جارح نہیں ہیں لیکن غزہ کے وحشیانہ جرائم نے یمنی قوم سمیت دنیا کی حریت پسند اقوام کو ان جرائم کے خلاف اپنے موقف کا اعلان کرنے پر آمادہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں یمن کا داخل ہونا اور اس کا سمندری محاصرہ ، ایک خود مختار، قومی، اسلامی اور انسانی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں صیہونی حکومت سے متعلق بحری جہازوں کے گزرنے یا بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو روکے جانے کی کارروائی جاری ہے۔ امریکی اور برطانوی فوجی اور تجارتی جہازوں کے خلاف یمنی مسلح افواج کی کارروائیاں بند نہیں کی جائیں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular