Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے ایک ہزار کشتیوں پر مشتمل فریڈم فلوٹیلا بھیجنے کا اعلان

کوالالمپور : ملائیشیا کی سول سوسائٹی کی تنظیموں کے اتحاد نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے ایک ہزار کشتیوں پر مشتمل فریڈم فلوٹیلا بھیجنے کا اعلان کردیا۔ملائیشین کنسلٹیو کونسل آف اسلامک آرگنائزیشنز کے صدر عزمی عبدالحمید نے کہا کہ یہ مہم غزہ پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کا براہ راست ردعمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت خاموش نہیں رہ سکتے جب کہ پورے خاندانوں کا صفایا ہو رہا ہو اور بھوک کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں کی ناکامی پر عالمی برادری کو کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کشتیوں کی خریداری، لاجسٹکس اور عوامی نقل و حرکت میں مدد کے لیے بین الاقوامی سیکرٹریٹ اور مالیاتی فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ کونسل نے دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کی تنظیموں، کمپنیوں اور افراد سے مہارت، سازوسامان اور وسائل میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ دنیا بھر سے یہ کشتیاں غزہ کی جانب روانہ ہوں گی اور ایک ساتھ غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کریں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular