
صنعاء: یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله” کے ترجمان "محمد عبدالسلام” نے سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کو سیاسی سرکس قرار دے دیا۔ محمد عبدالسلام نے یمنی افواج پر امریکی الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ خود امریکہ ہے جو دنیا بھر میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے بھی اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ ہم سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر 23 لاکھ فلسطینیوں کو ایسے ہولناک امریکی و اسرائیلی محاصرے سے نجات دلائے جسمیں غزہ ایک کُھلے آسمان والی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے اور وہاں کی عوام اجتماعی قید کاٹ رہی ہے۔
دوسری جانب انصار الله کے پولٹیکل ڈیسک نے بھی اس قرارداد پر شدید ردعمل دیا ہے۔ انصار الله کے پولٹیکل ڈیسک نے بیان جاری کیا کہ امریکہ بحیرہ احمر میں اپنی عسکری سرگرمیوں کے لئے جھوٹ اور دھوکے کی پالیسی کا سہارا لے رہا ہے۔


































