
صنعا: امریکی بحریہ نے بحیرہ احمر میں یمنی فوج کے ڈرون کو مار گرایا۔ اتحادی طیاروں نے یمن کی خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے ساحلی صوبے الحدیدہ پر دوبارہ بمباری بھی کی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یمنی بندرگاہوں پر فضائی حملوں میں کئی میزائل سائٹس کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
یمنی بحریہ نے ایک بار پھر اسرائیلی بندرگاہ ایلیات پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق یمنی سرزمین پر امریکی اور برطانوی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یمن کو حق ہے کہ وہ اپنی سمندری حدود سے جس جہاز کو چاہے گزرنے دے اور جس کو چاہے نہ گزرنے دے۔ اسرائیلی بندرگاہ کی طرف جانے والے ہر جہاز کا یمنی بحریہ، فضائیہ راستے روکے گی اور ایسا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک امریکی امداد کے ذریعے اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام بند نہیں کردیتا ہے.


































