Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکی اور برطانوی فوج کے دانت کھٹے کرتے رہیں گے، انصار اللہ

صنعا: انصار اللہ کے سینئر رہنما حزام الاسد نے کہا ہے کہ یمنی فوج غزہ میں جرائم کے خاتمے اور ناکہ بندی ختم ہونے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور امریکہ اور برطانیہ کے بھی دانت کھٹے کریں گے۔ ایرانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں حزام الاسد نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی حمایت اور غزہ میں نسل کشی کو جاری رکھنے میں امریکہ کا نمایاں کردار ہے اور اس سلسلے میں وہ اپنے لے پالک بین الاقوامی اداروں کے ذریعے غزہ میں صیہونیوں کی جارحیت کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ جسے بین الاقوامی انصاف کہا جاتا ہے وہ دراصل امریکی پالیسیوں کا محافظ ہے۔ بین الاقوامی ادارے دوسری جنگ عظیم کے بعد صرف اس جنگ میں جیتنے والے فریقوں کی حمایت کے لیے قائم کئے گئے تھے اوران کی تشکیل کا مقصد جارح طاقتوں کے جرائم کو قانونی جواز اور تحفظ فراہم کرنا تھا۔ انہوں نےکہا کہ امریکی آج صیہونی حکومت کی حفاظت اور حمایت کرتے ہیں اور خود کو بحیرہ احمر، خلیج عدن اور بحیرہ عرب کے محافظوں کے طور پر پیش کرتے ہیں اور وہ ان علاقوں کی تقدیر کو صیہونی رجیم کے ساتھ مل کر نئے سرے سے متعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسی غاصب رجیم کہ جس نے غزہ کے نہتے عوام کے خلاف سب سے زیادہ جرائم کا ارتکاب کیا اور اس علاقے کے باشندوں کی نسل کشی جاری رکھی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular