Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایران، روس اور چین کا اتحاد امریکا کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا، دی اکانومسٹ

واشنگٹن: امریکی میگزین دی اکانومسٹ نے ایران، روس اور چین کے درمیان اتحاد کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب قراردیا ہے۔ اخبارنے لکھا کہ تینوں ممالک برکس گروپ کے رکن ہیں اور ان کے درمیان تجارتی تعلقات مزید بڑھ رہے ہیں۔ مذکورہ ممالک کسٹم فری ڑغ کے لیے ایک طریقہ کار قائم کرنے کے بھی خواہاں ہیں۔ اکانومسٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تینوں ممالک مغرب کے زیر کنٹرول علاقوں سے نکلنے کے لیے نئے تجارتی راستے بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ مسئلہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہےکہ مغربی پابندیوں کی وجہ سے یہ تینوں ممالک ایک مشترکہ دشمن کے خلاف متحد ہوئے ہیں اور کثیر قطبی دنیا کے نظریے کی حمایت کر رہے ہیں۔ گویا ایک مغرب مخالف اتحاد پروان چڑھ رہا ہے اور اس نے ان ممالک کو مغرب کی پابندیوں کو نظرانداز کرنے اور جنگیں جیتنے اور دوسرے کھلاڑیوں کو اپنی طرف کھینچنے کے قابل بنا دیا ہے۔
اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے ایران اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون پر تشویش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے ایران اور چین کے درمیان تیل کے تعاون کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین ایرانی تیل خرید کر خطے میں ایران کے منصوبوں کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے ایوان نمائندگان کے مسلح افواج کے کمیشن کے اجلاس میں اپنی تقریر میں کہا تھاکہ ایران اپنے منظور شدہ تیل کا 90 فیصد چین کو فروخت کرتا ہے۔ کوریلا نے مزید کہا کہ عمومی طور پر ایران، روس اور چین باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ تیزی سے وسعت دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular