متحدہوکر ہی الحاقی منصوبے اور صدی ڈیل کو شکست دی جاسکتی ہے، اسماعیل ہانیہ
غزہ (نیوز ڈیسک) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فتح کے ساتھ رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت فتح اور حماس کے قریب آنے سے خوفزدہ ہے ، بعض لوگ فلسطینی امنگوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ اپنی دوستی کی توجیہ میں لگے ہوئے ہیں تاہم مسئلہ فلسطین کو کنارے لگانے کی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہو گی،انہوں نے مسئلہ فلسطین کو درپیش موجودہ چیلنجز کو خطرناک ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت فلسطین کی اندرونی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں کیونکہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ مقابلے میں یہ اہم ترین عامل ہے، انہوں نے کہا کہ اگر تمام فلسطینیوں کا موقف ایک ہو جائے تو ہم مذموم "الحاقی منصوبے” اور "صدی کی ڈیل” کو حتمی طور پر شکست دیدیں گے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- فتح اور حماس کے اتحاد نے اسرائیل کی نیندیں اڑادیں
فتح اور حماس کے اتحاد نے اسرائیل کی نیندیں اڑادیں
-
Ilyas - جولائی 23, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































