
تل ابیب: جنگی مجرم صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے جس میں 174 بچے ہلاک ہوئے، ابھی شروعات تھی۔ نیتن یاہو نے دھمکی دی ہےکہ فضائی حملے محض ابتدا ہیں۔ پوری قوت سے حماس پر حملے کریں گے۔ بنیامین نیتن یاہو نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ حماس نے آخری چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی قوت کو محسوس کیا ہے۔ یرغمالیوں کی واپسی یقینی بنانے کے لیے فوجی دباؤ سے بے نیاز نہیں ہوا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی، حماس کا خاتمہ اور غزہ کے دوبارہ خطرہ نہ بننے کی یقین دہانی کے اپنے تمام جنگی اہداف کے حصول تک لڑتے رہیں گے۔
ادھرصیہونی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے حماس کو خبردار کیا کہ کھیل کے قواعد بدل چکے ہیں۔ حماس نے یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا نہ کیا تو جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے.


































