
دوحہ: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے میں غزہ کی پٹی سے قابض افواج کے انخلاء اور قیدیوں کے تبادلے کے عمل کی تکمیل کی ضمانت ہونی چاہیے۔
حماس کے سربراہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فلسطینی مزاحمت کے ذرائع نے تحریک حماس کی تجاویز پر صیہونی حکومت کے ردعمل کے حوالے سے تفصیلات کا انکشاف کیا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے تین مراحل کے بارے میں صیہونی حکومت کے رد عمل کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔


































