Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کی جارحیت، اسکول اور صحافیوں پر حملے، نہتے خواتین و بچوں سمیت 280 فلسطینی شہید

غزہ: صیہونی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 280 فلسطینی شہید اور ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں اور ٹینکوں نے خان یونس اور رفح میں شدید بمباری اور گولہ باری کی جس سے بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ کئی مکانات اور عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
خان یونس میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول بھی بموں کا نشانہ بنا۔ جس میں متاثرین نے پناہ لےرکھی تھی۔ جنگی طیاروں نے اقوام متحدہ کےاسکول پر حملے کے بعد رپورٹنگ کرنے والی الجزیرہ کی ٹیم پر بھی بم گرادیا۔ جس سے کیمرہ مین سامر ابودقہ شہید اور نامہ نگار وائل دہدوہ زخمی ہوئے۔ جنگی طیاروں نے دیرالبلاح۔ الدراج۔ تفح۔ المصری اور سرحان کو بھی نشانہ بنایا۔
القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس نے خان یونس میں گھر کو دھماکے سے اڑا دیا جہاں اسرائیلی فوجی چھپے ہوئے تھے۔ کارروائی میں کئی فوجی ہلاک وزخمی ہوئے۔ اسرائیل نے غزہ میں امدادی سامان بھیجنے کیلئے کرم ابو سالم راہداری کھولنے کی اجازت دیدی۔

مزید پڑھیے

Most Popular