Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

تعلیم نسواں کے حق میں بیان پر افغان وزیر کو ملک چھوڑنا پڑگیا

دبئی : افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں بیان دینے پر سینئر وزیر عباس ستانکزئی کو ملک چھوڑنا پڑگیا۔ برطانوی اخبارگارڈین کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے گرفتاری اور سفری پابندی کے احکامات کی وجہ سے عباس ستانکزئی ملک چھوڑ کر متحدہ عرب امارات فرار ہوگئے۔ عباس ستانکزئی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ صحت کی وجوہات کی بنا پر دبئی گئے ہیں تاہم طالبان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ عباس ستانکزئی نے 20 جنوری کو افغان صوبے خوست میں مدرسے کی گریجویشن تقریب سے خطاب میں خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی کو شریعت کے خلاف قرار دیا تھا۔افغان نائب وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ملک میں 20 ملین لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی شریعت کے مطابق نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular