
بیروت : حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی کارروائی کو خیانت قرار دیا۔ حماس کے سیاسی بیورو کےاہم رہنما باسم نعیم نے مڈل ایسٹ آئی کو انٹرویو میں کہا کہ زیادہ تر فلسطینی مغربی کنارے خاص طور پر جنین کے پناہ گزین کیمپ میں نام نہاد سیکورٹی آپریشن کو غداری اور صیہونی قابضین کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیلیوں کے سیکورٹی منصوبوں کا حصہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہےکہ جیسے ہی فلسطینی فورسز پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ کرتی ہیں۔ اسرائیلی طیارے فضائی حملہ کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک فلسطینی اتھارٹی کا وجود مٹ جائے گا۔ اسرائیلی کابینہ کے ارکان بھی یہ واضح کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے بدمعاشانہ رویے کے ذریعے اپنے اتحادیوں کے لیے بوجھ بن گیا ہے اور عام لوگ خاص طور پر مغرب کے عوام اس حقیقت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں۔


































