Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی، سپریم کورٹ 2 اگست سے روزانہ سماعت کریگی

دہلی : ہندوستانی سپریم کورٹ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف درخواستوں پر دو اگست سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی۔ ہندوستانی چیف جسٹس یشونت چندراچوڑ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے آئینی جواز اٹھانے والی درخواستوں پر سماعت کی۔ کچھ درخواست گزاروں نے معاملے کو سات رکنی بنچ کے سامنے سماعت کے لیے بھیجنے کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا۔کیس کی سماعت 2 اگست کو 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگی اور جمعہ اور پیر کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔ مودی سرکار نے اپنے حلف نامے میں دعویٰ کیا ہے کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے سے علاقے میں غیر معمولی ترقی، سیکیورٹی اور استحکام آیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حکومتی حلف نامے سے درخواستوں میں اٹھائے گئے آئینی مسائل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور اس مقصد کے لیے اس پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے دستاویزات کی تیاری کے لیے دو وکلا کو نوڈل کونسل کے طور پر مقرر کیا۔ عدالت نے تمام فریقین کو 27 جولائی تک تحریری گذارشات جمع کرانے کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو مودی حکومت نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دلانے والے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کردیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular