
اسلام آباد: 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ حلف اٹھانے والوں میں اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، محسن نقوی، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللّٰہ تارڑ، چوہدری سالک حسین، علیم خان، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، مصدق ملک، شزا فاطمہ، احد چیمہ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیر زادہ شامل ہیں۔


































