
ابوجا: نائیجیریا کے صوبے کدونا کے شہر کوریگا میں بوکوحرام کے دہشت گردوں نے تین سو طلبا کو اغوا کرلیا۔ اسکول کے استاد کے مطابق مسلح افراد آئے اور بچوں کو لے کرچلے گئے۔ واقعے کے بعد فورسز کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچ گئی۔ اغوا کئے گئے بیشتر بچوں کی عمریں 8 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا ہے۔ گورنر کا کہنا ہے کہ 25 بچے واپس آگئے تاہم 275 ابھی لاپتہ ہیں۔ شہریوں نے فورسز پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ مغربی تعلیم کے خلاف سرگرم دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے تاحال اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بچوں کے والدین نے بچوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت تاحال اغوا پر کوئی بھی بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔


































