
گلگت : گلگت سے راولپنڈی جانے والی کار پر کوہستان میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی تاہم کار میں موجود افراد محفوظ رہے۔ گلگت نگرل سے تعلق رکھنے والا شخص فیملی کے ہمراہ راولپنڈی جا رہے تھے کہ کوہستان سزین داس کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کی۔واقعے کے خلاف گلگت میں نگرل کے رہائشیوں نے شہید ملت روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ ادھر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی اور ترجمان مجلس وحدت مسلمین محمد الیاس صدیقی نے واقعے کے بعد کوہستان انتظامیہ سے رابطہ کیا۔ کوہستان انتظامیہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی کرا دی۔


































