
ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں کنسرٹ ہال پر مسلح افراد کے حملے میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہوگئے۔ دہشت گرد آتشیں اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ کنسرٹ ہال میں داخل ہوئے اور اندھادھند فائرنگ کردی اور بم دھماکے کئے۔ جس سے کنسرٹ ہال میں آگ لگ گئی اور چھت گرنے سے لوگ دب گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گرد اپنے ساتھ پیٹرول لائے تھے۔ جس سے عمارت کے اندر آگ لگادی، عمارت میں چھ ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو باہر نکالا حملے کے بعد ماسکو میں کاروبار بند ہوگیا اور کئی شہروں میں، تمام تفریحی تقریبات کے ساتھ ساتھ اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی کلاسز کو منسوخ کر دیا گی۔
داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ روسی صدر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔


































