
پشاور: دہشت گردوں نے انتہائی مہلک حملہ کرکے دو افسران سمیت سات فوجیوں کو شہید کردیا۔ سرحدی علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔ جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا اور لیفٹننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت پانچ فوجی شہید ہوگئے۔ فوجیوں نے دراندازی کی ابتدائی کوشش کو ناکام بنا دیا اور جوابی کارروائی میں چھ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگادیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مزید دو فوجی جوان مارے گئے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


































