
غزہ : اسرائیل کی غزہ میں دہشت گردی جاری ہے۔ سات مقامات پر بمباری سے چوہتر فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے کویتی گول چکر کے قریب امداد کے منتظر فلسطینیوں پر ایک اور حملہ کیا جس میں انیس افراد شہید ہوگئے۔ دیر البلاح میں مکان پر میزائل لگنے سے سات افراد جان سے گئے۔ خان یونس،النصیرات، جبالیہ سمیت کئی علاقوں میں بمباری سے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ الشفا اسپتال کا محاصرہ ساتویں دن بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید پانچ مریض دم توڑ گئے۔
القسام بریگیڈ کے مطابق الشفا اسپتال کے قریب اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ جھڑپوں میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔ الشفا اسپتال پر گولہ باری سے اب تک 170 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ سات اکتوبر سے جاری حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 32 ہزار 142 ہوگئی ہے جبکہ چوہتر ہزار زخمی ہیں۔


































