
بیروت : لبنان میں ایرانی پروازوں کو روکنے کے بعد پھیلنے والی کشیدگی اتوار کو بھی برقرار رہی۔ حزب اللہ کے حامیوں نے بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بلاک کردیا۔ مظاہرین نے حزب اللہ کے جھنڈے اور پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی تصاویر بھی اٹھائیں اور نعرے لگائے۔
اقوام متحدہ مشن کی گاڑیوں نے بھی ائرپورٹ کے قریب گشت شروع کردیا جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا. یو این مشن کے گشت کو حزب اللہ نے اسرائیلی مداخلت، آمرانہ حالات اور قومی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ لبنانی حکومت نے اسرائیل کی جانب سے طیاروں کو مار گرانے کی دھمکی کی وجہ سے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا۔ لبنان نے ایران کو بتایا ہے کہ بیروت کے لیے ایرانی پروازیں 18 فروری تک معطل کردی گئی ہیں۔


































