
قاہرہ : مصر نے خبردار کیا ہے کہ خطے کی تشویشناک صورتحال مزید کشیدگی اور عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدلطی نے اپنے لبنانی ہم منصب یوسف راجی اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر خطے کی صورتحال پر بات چیت کی۔ انہوں نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کو برقرار رکھنے کی ضرورت اور اسرائیلی افواج کے مکمل اور غیر مشروط انخلاء اور لبنانی فوج کو سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عمل درآمد کرنے کے قابل بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سکون بحال کرنے، مزید تشدد سے بچنے اور غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کی فوری ضرورت ہے۔


































