
دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ کسی دباؤ میں اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ حماس نے ثالثوں پر واضح کردیا ہے کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی پر ہی بات ہوسکتی ہے۔ غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا، متاثرین کی واپسی اور بحالی۔ غزہ میں غذائی امداد کی فراہمی اور ناکہ بندی کا مستقل خاتمہ ہی کسی معاہدے کا سبب بن سکتا ہے۔ حماس کے مجاہدین قربانی دے رہے ہیں اور ہم فلسطین کی آزادی کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اسرائیلی مظالم سے حماس کو ختم کیا جاسکتا ہے تو وہ اپنی اصلاح کرلے۔


































