
اسلام آباد : پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ ترکمانستان کے دارالحکومت عشق آباد میں رواں ہفتے منعقد ہونے والے انٹرنیشنل پیس اینڈ ٹرسٹ فورم کے موقع پر آمنے سامنے ملاقات کریں گے۔


































