Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

تل ابیب: وزیر دفاع کی برطرفی پر شدید احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

تل ابیب : متنازع عدالتی اصلاحات نے صیہونی معاشرے کو تقسیم کردیا۔ وزیردفاع کی برطرفی پر لاکھوں افراد سڑکوں پر آگئے۔ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کی مخالفت کرنے پر اپنے وزیردفاع یواف گیلنٹ کو برطرف کردیا، جس پر عوام بپھر گئے اور تل ابیب میں وزیراعظم کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے رکاوٹیں توڑ دیں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے مظاہرین کوروکا جس پر علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ گیلنٹ کی برطرفی پر اپوزیشن کے رہنما یائر لاپڈ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ وہ اسرائیل کو کھائی میں پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ سابق وزیر دفاع بینی گانٹز نے کہا ہے ہمیں ایک حقیقی خطرے کا سامنا ہے۔ نیتن یاہو کی حکومت میں شامل اتحادی ارکان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گیلنٹ کو برطرف کرکے ایک تزویراتی غلطی کی۔ اسرائیلی اپوزیشن نے مشترکہ بیان میں وزیر اعظم کو ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular