
تل ابیب: اسرائیل میں جنگ کی مخالفت میں شدت آگئی ہے۔ ہزاروں افراد نے تل ابیب میں احتجاجی ریلی نکالی۔ غزہ جنگ کے خلاف پٹیشن پر 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد اسرائیلیوں نے دستخط کر دیے ہیں۔ دستخط کرنے والوں میں 11 ہزار سے زائد اسرائیلی عسکری افراد شامل ہیں، سابق وزیراعظم ایہود بارک، سابق فوجی و انٹیلی جنس سربراہ نے بھی دستخط کردئے ہیں۔ پٹیشن میں غزہ جنگ کا خاتمہ اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ شامل ہے۔
ادھر دارالحکومت تل ابیب میں جنگ مخالف ہزاروں افراد نے حکومت کیخلاف ریلی نکالی۔ مظاہرین نے اسیروں کی واپسی اور جنگ بندی کیلئے معاہدے کا مطالبہ کیا۔


































