
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے حکومت سے غزہ جنگ بندی معاہدہ مکمل کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو بحران میں دھکیل دیا ہے، نیتن یاہو ناکام ہو چکے ہیں، حکومت عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کرے۔
احتجاجی مظاہرے تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں بھی منعقد ہوئے۔
چند دن قبل اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ توڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ بمباری شروع کر دی تھی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں فلسطینی شہداء کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور جنگ کے طول پکڑنے پر اب خود اسرائیلی عوام بھی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ گئے ہیں اور جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


































