Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت رواں ہفتے دوبارہ شروع ہوگی، امریکی ایلچی

واشنگٹن: غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت رواں ہفتے شروع ہوگی۔ امریکی صدر ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے کہاہے کہ ان کی نیتن یاہو، قطری وزیر اعظم اور مصری انٹیلی جنس سربراہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو بہت ہی نتیجہ خیز اور تعمیری رہی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مذاکرات کار جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع پر بات چیت کے لیے پیر کو قاہرہ جائیں گے۔ اسٹیو وٹ کوف نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل اور ثالث ممالک سے بات چیت کی ہے تاکہ یہ جان سکیں کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں اور کس طرح دوسرے مرحلے کے اختتام تک کامیابی سے پہنچ سکتے ہیں۔ ادھراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد جاری رکھنے پر بات چیت کے لیے آج قاہرہ جائے گی۔ جبکہ آج ہی سیکورٹی کابینہ کے اجلاس میں معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular