
FILE PHOTO: Taliban soldiers stand guard at the second-anniversary ceremony of the takeover of Kabul by the Taliban in Kabul, Afghanistan, August 15, 2023. REUTERS/Ali Khara/File Photo
کابل: طالبان حکومت نے دہشتگرد تنظیم داعش کے کارکنان کی نشاندہی اور عوام کی بڑے پیمانے پر نگرانی کیلئے امریکی منصوبے کو اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حکام دارالحکومت کابل میں پہلے سے موجود ہزاروں کیمروں میں مزید اضافے کی کوشش کر رہے ہیں۔ طالبان کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ طالبان ملک میں سیکیورٹی کی بحالی اور دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کارروائیوں پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ طالبان نے چینی ٹیک کمپنی ہواوے سے بھی ممکنہ تعاون سے متعلق مشورہ کیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر کیمروں کی تنصیب جس میں کابل اور دیگر جگہوں کے اہم مقامات پر توجہ دی جائے گی، ایک نئی سیکیورٹی حکمت عملی کا حصہ ہے جس پر مکمل عمل درآمد میں چار سال لگیں گے۔


































