
تائی پے: تائیوان کے صدارتی انتخابات میں چین کے حمایت یافتہ اُمیدوار کو شکست ہو گئی۔ حکمراں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے نائب صدر لائی چنگ تی الیکشن میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کرکے ملک کے نئے حکمران بن گئے۔ چین کے حمایت یافتہ اورتائی پے کے میئر ہو یو یو کی زیرقیادت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ لائی چِنگ تے نے اپنی کامیابی پر تائیوان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس ریاست کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔ بیجنگ نے انتخابات سے قبل موجودہ نائب صدر لائی چنگ تی کو ایک خطرناک ‘علیحدگی پسند قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ووٹنگ کا تناسب ستر فیصد سے زائد رہا۔ لائی چنگ نے چالیس فیصد جبکہ مسٹر ہو نے 33 فیصد ووٹ حاصل کیے۔


































