
ایران میں جاری اسرائیل اور امریکی حملوں کے باعث پاکستانی طلبہ و طالبات کا انخلا جاری ہے۔ اب تک پچیس سے زائد طلبہ و طالبات تفتان بارڈر پہنچ چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایران میں موجود پاکستانی طلبہ کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر مرحلہ وار وطن واپس لایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا کہ تفتان انتظامیہ نے ایران سے آنے والے تمام طلبہ و طالبات کے لئے پاکستان ہاﺅس میں رہائش، کھانے اور دیگر ضروری سہولیات کا مکمل بندوبست کرلیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کی حفاظت اور سہولت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، جبکہ مزید طلبہ کی آمد بھی متوقع ہے۔ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔


































