Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شام کے عبوری صدر پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض: شام کے عبوری صدر احمد الشرع اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق احمد الشرع کے ساتھ شام کے عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی بھی موجود تھے، ائیرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمان بن عبد العزیز نے احمد الشرع کا استقبال کیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران احمد الشرع سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔
گزشتہ ماہ سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے احمد الشرح کا کہنا تھا کہ سعودی عرب شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے شام میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بھی روشی ڈالی تھی۔
اس انٹرویو میں ان کا کہنا تھاکہ وہ سعودی عرب میں ہی پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی زندگی کے 7 برس سعودی عرب میں ہی گزارے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شام کی نئی قیادت نے ملک کا آئین منسوخ کردیا تھا جس کے بعد بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والے شامی باغی گروہ کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی کو ملک کا عبوری صدر مقرر کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular