
دمشق: شام نے عرب لیگ میں چودہ سال سے معطل اپنی رکنیت مکمل بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے وفد کے ہمراہ شام کے دارالحکومت دشمق کا دورہ کیا اور نئی شامی انتطامیہ کے سربراہ احمد الشرع اور وزیر خارجہ اسد الشیبانی سے ملاقات کی۔ حسام ذکی نے کہاکہ عرب لیگ، شام کی شرکت کو فعال کرنے کے لیے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ احمد الشرع نے کہاکہ شام عرب لیگ میں واپسی کا منتظر ہے۔ حسام ذکی نے شامی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے، انہیں اس نازک مرحلے میں مکمل تعاون فراہم کرنے، ان کی خواہش اور فیصلوں کا احترام کرنے کا اعلان کیا۔


































