
کراچی :شام کی نجی ائرلائن شام ونگز نے پاکستان کے لئے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کردیا۔ شام ونگز کی پہلی پرواز 150 مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی پرواز کو سی اے اے کی جانب سے واٹر سیلیوٹ بھی دیا گیا۔شامی ایئر لائن کی پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں سے نواسی رسول ؐ حضرت زینب بنت علی ؑ کی زیارت کیلئے شام جانے والے زائرین کو مزید سہولت میسر آئے گی۔


































