
واشنگٹن: داعش کے سابق سربراہ اور شام کے نام نہاد صدر احمد الشراع نے نئے سیکیورٹی معاہدے کے لیے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا اعتراف کرلیا۔واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ گفتگو میں الشراع نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہو چکی ہے۔ حتمی امن معاہدہ تبھی ممکن ہے جب اسرائیل آٹھ دسمبر سے قبل والی سرحدوں تک واپس چلا جائے۔۔ احمد الشرع کے مطابق امریکہ سمیت کئی بین الاقوامی قوتیں شام کے مؤقف کی حمایت کر رہی ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس موقف کے حامی ہیں اور جلد از جلد مسئلہ حل کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ شامی صدر نے اسرائیل پر توسیع پسندانہ عزائم کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آٹھ دسمبر سے اب تک اسرائیل شام میں ایک ہزار سے زائد فضائی حملے کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام تعمیرِ نو پر توجہ دے رہا ہے، اسی لیے ان حملوں کا جواب نہیں دیا گیا۔


































