Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شام: امریکی فوجی اڈے پر حملہ، متعدد فوجی ہلاک

مشرقی شام میں کونیکو آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں کم سے کم چار فوجی ہلاک ہو گئے۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر جدید ترین گراڈ میزائل سے حملہ ہوا۔ اس سے قبل اس امریکی فوجی اڈے پر پندرہ راکٹوں سے حملہ کئے جانے کی رپورٹ دی گئی تھی۔ المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ مشرقی شام میں المیادین شہر پر امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں بھی دو افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہےکہ فاکس نیوز نے پینٹاگون کے ایک عہدیدار کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکی حملے میں چھے سے سات افراد مارے گئے ہیں۔
امریکی وزارت جنگ کے اس عہدیدار کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں ایک فوجی اڈے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں جبکہ امریکی جنگی طیاروں نے مشرقی شام میں المیادین اور البوکمال اور شمال مشرقی شام میں واقع کئی شہروں کو نشانہ بنایا جبکہ اس امریکی فوجی کارروائی کے جواب میں مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر دو بار حملہ ہوا۔

مزید پڑھیے

Most Popular