Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سویڈن، فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبے کیخلاف مظاہرہ

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سینکڑوں افراد نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی عوام کو زبردستی بے گھر کرنے کے کسی بھی منصوبے یا تجویز کو مسترد کر دیا۔ اسٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں ہونے والے ایک مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے حصہ لیا اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے مطالبات کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "جبری نقل مکانی نہیں، نسل کشی نہیں” اور "اسکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری بند کی جائے” جیسے مطالبات اور نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی نسل کشی کی وجہ سے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر کرنے کے منصوبے کو مصر اور اردن جیسے پڑوسی ممالک میں منتقل کرنے کے منصوبے کو فروغ دے رہے ہیں، جسے دونوں ممالک نے مسترد کر دیا، اور دیگر عرب ممالک اور علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں نے بھی فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی مسترد کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular