
اسٹاک ہوم : سویڈن باضابطہ طور پر نیٹو فوجی اتحاد میں شامل ہوگیا۔روس کے ساتھ ایک ہزار 340 کلومیٹر کی سرحد رکھنے والے ممالک سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت دہائیوں کے دوران اتحاد میں سب سے اہم اضافہ ہے۔ فن لینڈ کے بعد سویڈن کی نیٹو میں شمولیت روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لیے بھی دھچکا ہے جو اتحاد کو مزید مضبوط ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ اتحاد میں شمولیت کے بعد سویڈن بھی اس مشترکہ دفاعی ضمانت سے مستفید ہوگا جس کے تحت کسی ایک رکن پر حملہ تمام اتحادی ممالک پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔ سوئیڈن نیٹو کو جدید آبدوزیں اور مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیاروں کا ایک بڑا بیڑا فراہم کرے گا اور یہ ملک بحر اوقیانوس اور بالٹک ممالک کے درمیان ایک اہم ربط ثابت ہوگا۔


































