Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

سوئیڈن: انتہا پسندوں نے عید کے روز قرآن نذرآتش کردیا

اسٹاک ہوم : سوئیڈن میں عدالت کی اجازت کے بعد انتہا پسندوں نے عید الاضحیٰ کے پہلے روز قرآن کو نذر آتش کردیا۔ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر انتہا پسند شخص نے قرآن کو پھاڑا اور جلایا۔ اس موقع پر پولیس کی بڑی تعداد انتہا پسندوں کو تحفظ دینے کیلئے موجود رہی۔ مسجد کے سامنے جمع انتہا پسندوں نے اس قبیح اور شرمناک عمل کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ اس کی ویڈیو اور تصاویر بناتے رہے۔ سویڈن میں قرآن پر پابندی کی مہم چلانے والی عراقی پناہ گزین مومیکا نے بھی قران کو ٹھوکریں ماریں اور اس کی توہین کی۔ پولیس نے قرآن کی بے حرمتی پر آواز اٹھانے والے نوجوان کو اشتعال انگیزی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ سویڈن پولیس نے سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ایسے اجتماعات سے ملک اور شہریوں پر حملے کے خطرات بڑھ جائیں گے اس لیے ایسے مظاہروں کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پولیس کے حکم کو عدالت میں چیلنج کیا گیا جس نے نہ صرف قرآن جلانے کی اجازت دی بلکہ پولیس کو حکم دیا کہ اس شرمناک اقدام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular