
لاہور: سی ٹی ڈی حکام نے پنجاب میں 9 ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ جس میں بیشتر کا تعلق مختلف تکفیری تنظیموں سے ہے۔ بعض شیعہ تنظیموں کے ارکان اور شام سے واپس آنیوالے 65 افراد کی نشاندہی کر کے انہیں بھی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ گوانتا ناموبے جیل سے رہائی پانیوالے 22 افراد کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 298 افغان تربیت یافتہ نوجوان موجود ہیں، جبکہ مقامی طور پر عسکریت پسندی کی تربیت لینے والے 1566 نوجوانوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ افغان جیلوں سے رہا ہو کر آنیوالے 540 افراد کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے، 53 عسکریت پسندوں کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 19 ہزار سے زائد درسگاہوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی ہے ۔


































